موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
Web Desk
23 November 2026
ابوظہبی پولیس نے موسم سرما کے دوران موٹرسائیکلیں کرائے پر لینے یا خریدنے، آرام گاہوں اور کیمپنگ مقامات کی بکنگ میں آن لائن دھوکا دہی سے خبردار کر دیا ہے۔
ابوظہبی پولیس نے شہریوں اور رہائشیوں کو آگاہ کیا ہے کہ جعلساز سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور دیگر آن لائن ذرائع پر جعلی اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق بیرونی تفریحی سرگرمیوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور طلب سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلساز موٹرسائیکلوں، آرام گاہوں اور کیمپنگ مقامات کی بکنگ کے لیے پرکشش قیمتوں اور خصوصی رعایتوں کے اشتہارات شائع کرتے ہیں، جن کا مقصد لوگوں کو پیشگی رقم ادا کرنے پر آمادہ کرنا ہوتا ہے۔
جعلساز بعض اوقات سرکاری بکنگ اور ادائیگی کی ویب سائٹس سے ملتے جلتے جعلی لنکس بھی فراہم کرتے ہیں، جن کے ذریعے شہریوں سے رقم کے علاوہ ذاتی اور بینکنگ معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ بعض افراد سے بکنگ کی تصدیق یا خریداری مکمل کرنے کے لیے پہلے رقم منتقل کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے، تاہم ادائیگی کے بعد انہیں معلوم ہوتا ہے کہ پیشکش جعلی تھی۔
ابوظہبی پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں، غیر مصدقہ کھاتوں میں رقم منتقل نہ کریں اور نامعلوم افراد کے ساتھ ذاتی یا بینکنگ معلومات شیئر نہ کریں۔ پولیس نے خصوصی طور پر خبردار کیا ہے کہ کسی کو بھی یک وقتی پاس ورڈ (او ٹی پی) یا تصدیقی کوڈ فراہم نہ کیا جائے۔
پولیس کے مطابق مشکوک آن لائن دھوکا دہی کی اطلاع “امان سروس” کے ذریعے دی جا سکتی ہے، جس کے لیے شہری 8002626 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا 2828 پر مختصر پیغام بھیج سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026