دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
Web Desk
23 November 2026
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن اب فوجی جنگ کے بجائے ایران پر معاشی دباؤ بڑھانا اور ملک میں اندرونی انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے، تاہم 40 روزہ جنگ جیسی کارروائی سے دشمن اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا۔
محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران نے دشمن کو حملے سے روکنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے جسے مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، اور اب روایتی سیاسی بحثوں سے نکل کر واضح اور مؤثر فیصلے کرنا ہوں گے۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ رہبرِ انقلاب کی دانشمندی، عزم اور بصیرت نے بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا، جبکہ آپریشن ٹرو پرامس سے امریکی اور اسرائیلی 12 روزہ اور 40 روزہ جنگ تک ایران نے فوجی کامیابیاں حاصل کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو اب اندازہ ہو چکا ہے کہ وہ ایران کے خلاف 40 روزہ جنگ دوبارہ نہیں چھیڑ سکتا۔
متعلقہ عنوانات
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان
23 November 2026
لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
23 November 2026
بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
23 November 2026
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
23 November 2026
تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
22 November 2026