LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار

صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

Web Desk

23 November 2026

وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ اگر نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے اتفاق رائے ہو گیا تو دسمبر کے آخر یا جنوری کے پہلے ہفتے میں ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔

ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق نواز شریف اور شہباز شریف کا مؤقف ایک ہے، اور دونوں کی رائے میں رتی برابر بھی فرق نہیں ہے، جبکہ شہباز شریف جو بھی اقدام کریں گے، انہیں نواز شریف کی مکمل حمایت حاصل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر نئے صوبوں کے قیام پر اتفاق رائے ہو جائے تو دسمبر کے آخر یا جنوری کے پہلے ہفتے میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے، اور ریفرنڈم کے بعد آئینی ترمیم کے لیے بھی مطلوبہ تعداد پوری ہو جائے گی کیونکہ پیپلز پارٹی کے ارکان بھی اس معاملے پر ووٹ دینا چاہتے ہیں۔ معاون خصوصی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے بعد پیپلز پارٹی بتائے کہ آئین میں کون سی ایسی شق موجود ہے جو آرٹیکل 239 کی ذیلی شق 4 میں ترمیم سے روک سکتی ہے۔

حذیفہ رحمان نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف ایک ہی مؤقف رکھتے ہیں، اور دونوں کی لائن، لینتھ اور سوچ میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے سپریم لیڈر ہیں، وہ جب اس معاملے پر بات کریں گے تو ان کی آواز میں پارٹی اور پنجاب کی نمائندگی ہو گی، اور شہباز شریف کا صوبوں سے متعلق کوئی بھی اقدام نواز شریف کی مکمل حمایت سے ہو گا۔