مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
Web Desk
23 November 2026
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو “سپر سی ایم” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی میں وزیراعلیٰ کے استقبال کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔
راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے سوشل میڈیا کا جو پودا لگایا تھا، آج وہ ایک مضبوط نیٹ ورک بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ راولپنڈی کے کارکنوں کے ساتھ مل کر وزیراعلیٰ پنجاب کا استقبال کرنے آئی ہیں، اور اقتدار اللہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیر کوئی کسی کو نہیں دے سکتا۔
سینئر صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو عوام کے مفت علاج، ادویات، گھروں، ہسپتالوں اور سکولوں کی فکر ہے۔ انہوں نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حسد کرنے والے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی کاموں کا مقابلہ تو کریں، صرف چیخنے سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز نے راولپنڈی کے لیے 80 بسیں فراہم کی ہیں، جبکہ 24 نومبر کو وزیراعلیٰ طلبہ میں لیپ ٹاپ اور سکالرشپس بھی تقسیم کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی مریم نواز کے استقبال کے تمام ریکارڈ توڑے گا، جبکہ حنیف عباسی نواز شریف کے دلیر سپاہی ہیں اور ان کے ساتھ مل کر وزیراعلیٰ کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ کنونشن کے دوران کارکنوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
متعلقہ عنوانات
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان
23 November 2026
لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
23 November 2026
بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
23 November 2026
تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
22 November 2026