تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
Web Desk
22 November 2026
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور 24 نومبر کو راولپنڈی میں ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔
راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی اپنے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑا اور نہ ہی کارکنوں نے اپنے قائدین سے بے وفائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو دن ایک بجے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا راولپنڈی میں تاریخی استقبال ہو گا، جس میں نوجوان مرکزی کردار ادا کریں گے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آج نوجوانوں نے اپنے جوش و جذبے سے سب کو حیران کر دیا ہے؛ کنونشن کے لیے یوتھ کو کوئی فنڈنگ نہیں کی گئی، اس کے باوجود بڑی تعداد میں نوجوانوں اور تاجروں کی شرکت قابلِ تحسین ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے راولپنڈی کو تعلیمی ادارے، ہسپتال، میٹرو بس اور صفائی کا بہتر نظام دیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ریلوے کے منصوبوں کے لیے 15 سے 16 ارب روپے فراہم کیے ہیں، جو ریلوے کی 70 سالہ تاریخ میں پنجاب حکومت کی ایک بڑی سرمایہ کاری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ راولپنڈی میں 400 بستروں پر مشتمل ہسپتال جون 2027ء تک مکمل کیا جائے گا، جبکہ پی کے ایل آئی راولپنڈی میں 12 سے 14 کڈنی اور لیور ٹرانسپلانٹ مفت کیے گئے ہیں۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ راجہ بازار اور کمرشل مارکیٹ میں پارکنگ پلازے بنانے کی تجاویز بھی پیش کی جائیں گی، جبکہ مریم نواز کے استقبال کے لیے شہر بھر میں نوجوان اور کارکن مختلف مقامات پر موجود ہوں گے، راستوں پر پھولوں کی بارش کی جائے گی اور وزیراعلیٰ کو سونے کا تاج بھی پہنایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان
23 November 2026
لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
23 November 2026
بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
23 November 2026
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
23 November 2026