دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب
Web Desk
22 November 2026
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے بھارت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر بات ہو گی اور ضرور ہو گی، تاہم بات چیت شواہد کے ساتھ ہو گی اور اشتعال انگیزی سے مسائل کا حل نہیں نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنا اور اس مسئلے کو جڑ سے ختم کرنا ہو گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے معاملے پر جب بھی بات ہو گی، شواہد کے ساتھ ہو گی؛ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور بھارت سے کئی مرتبہ دہشت گردی کے ثبوت مانگے ہیں، جبکہ پاکستان کے پاس بھی دہشت گردی سے متعلق شواہد موجود ہیں۔
مصدق ملک نے واضح کیا کہ وہ بھارت میں دوطرفہ معاملات پر بات چیت کرنے نہیں آئے، تاہم دہشت گردی ایک اہم معاملہ ہے جس پر بات ضرور ہونی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان
23 November 2026
لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
23 November 2026
بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
23 November 2026
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
23 November 2026
تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
22 November 2026