چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ
Web Desk
22 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر چک شومر سینیٹ میں اکثریتی لیڈر بنے تو ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے بہت مشکل ہو گا، جبکہ چک شومر ماضی میں بھی بطور لیڈر بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں ذرا بھی شک نہیں کہ چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چک شومر نے ماضی میں روس کے نام پر جھوٹے اسکینڈلز اور کئی دیگر بے بنیاد الزامات کو ہوا دی۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہی الزامات اور سازشوں نے 2024ء کے انتخابات میں ان کی کامیابی کو آسان اور شاندار بنایا، اور چک شومر کے معاملے پر ایک بار پھر وہی صورتِ حال سامنے آنے والی ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحدی پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی سرحدیں قوموں کو تباہ کر دیتی ہیں، اور ان کے اقتدار میں آنے سے پہلے امریکا بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا۔
متعلقہ عنوانات
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان
23 November 2026
لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
23 November 2026
بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
23 November 2026
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
23 November 2026
تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
22 November 2026
دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب
22 November 2026