کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر
Web Desk
22 November 2026
سربراہ یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک پروفیشنل ٹیم قائم کی جائے گی۔
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ یونائیٹڈ بزنس گروپ کا مضبوط قلعہ ہے جہاں سے ایک ووٹ بھی آگے پیچھے نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں بھی ظفر میاں ظفر نے انہیں بتایا کہ جو ایک ووٹ پہلے ان کے ساتھ نہیں تھا، وہ بھی اب ان کے ساتھ آ گیا ہے۔
سربراہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کا کہنا تھا کہ وہ اکیلے صدر نہیں ہوں گے بلکہ کاروباری برادری کا ہر فرد صدر بننے جا رہا ہے، اور کامیابی کے لیے سب کو مل کر محنت کرنا ہو گی کیونکہ کاروباری برادری کو ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ زونل کمیٹیاں بنانے کے بجائے ہر چیمبر اور ایسوسی ایشن اپنے نمائندے نامزد کر کے اپنی کمیٹیاں تشکیل دے گی اور اپنے مسائل سامنے لائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، بجلی اور امن و امان سمیت کاروباری برادری کے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے ایک الگ شعبہ قائم کیا جائے گا، جہاں پروفیشنل ٹیم کام کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر تین ماہ بعد اجلاس منعقد کر کے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز سے متعلقہ دستاویزات پہلے سے منظور کروا کر تیار رکھیں تاکہ عملی کام میں تاخیر نہ ہو۔ ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ مخالفین نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے 216 ووٹوں کو چیلنج کیا ہے، تاہم کامیابی کے لیے تمام ارکان کو بھرپور محنت کرنا ہو گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان
23 November 2026
لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
23 November 2026
بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
23 November 2026
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
23 November 2026
تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
22 November 2026