نئے صوبوں کے قیام کی بحث میں تیزی، صدر اور بلاول کی اہم شخصیت سے ملاقات
Web Desk
21 November 2026
ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق جاری بحث میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے، جس کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں ایک انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات سامنے آئی ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق اس اہم بیٹھک میں نئے صوبوں کے قیام اور اس مقصد کے لیے عوامی ریفرنڈم کرانے کی تجویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘ میں سینئر اینکر پرسن ثمر عباس نے انکشاف کیا کہ مجوزہ طریقہ کار کے تحت نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے اراکینِ صوبائی اسمبلی کی رائے کو عوامی رائے کا متبادل نہیں سمجھا جائے گا بلکہ براہِ راست ریفرنڈم کرایا جائے گا، جس کے مطابق اگر سندھ کے عوام مزید انتظامی یونٹس کے خلاف رائے دیتے ہیں تو وہاں کوئی انتظامی تقسیم نہیں ہو گی جبکہ جس صوبے کے عوام حق میں ووٹ دیں گے وہاں نئے انتظامی یونٹس قائم کیے جا سکیں گے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت خود کو عقلِ کل نہیں سمجھتی اور اگر درست فورم پر مؤقف پیش کیا جائے تو ممکن ہے کہ پیپلز پارٹی قائل ہو جائے یا پھر اپنا مؤقف دوسروں کو سمجھانے میں کامیاب ہو جائے۔
متعلقہ عنوانات
ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی
21 November 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ
21 November 2026
بارکھان میں 3 افراد کی لاشیں برآمد، سابق صوبائی وزیر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج
21 November 2026
محسن نقوی کی منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت
21 November 2026
دہلی: پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج ہے، مکالمے کی خوبصورتی تنوع میں ہے، مصدق ملک
21 November 2026
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
21 November 2026
جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی
21 November 2026
پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ فوجی مشقیں مکمل
21 November 2026