محسن نقوی کی منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت
Web Desk
21 November 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کا دورہ کیا اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اہم قومی امور پر مشاورت کی اور آئندہ بھی باہمی رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام طبقات اور جماعتوں کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اس امر پر زور دیا کہ مہنگائی اور معاشی دباؤ کے شکار عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی حکومت کی سب سے اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے قیام کی بحث میں تیزی، صدر اور بلاول کی اہم شخصیت سے ملاقات
21 November 2026
ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی
21 November 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ
21 November 2026
بارکھان میں 3 افراد کی لاشیں برآمد، سابق صوبائی وزیر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج
21 November 2026
دہلی: پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج ہے، مکالمے کی خوبصورتی تنوع میں ہے، مصدق ملک
21 November 2026
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
21 November 2026
جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی
21 November 2026
پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ فوجی مشقیں مکمل
21 November 2026