LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کے قیام کی بحث میں تیزی، صدر اور بلاول کی اہم شخصیت سے ملاقات ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ بارکھان میں 3 افراد کی لاشیں برآمد، سابق صوبائی وزیر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج محسن نقوی کی منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت دہلی: پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج ہے، مکالمے کی خوبصورتی تنوع میں ہے، مصدق ملک امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ فوجی مشقیں مکمل سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ: سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا 190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو

Web Desk

21 November 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے عالمی نشریاتی ادارے ’یورو نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع کا جلد سفارتی حل نکل آئے گا، جس کے لیے پاکستان دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرانے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا کہ کئی دہائیوں بعد 10 اور 11 اپریل کو امریکا اور ایران کے درمیان 21 گھنٹے طویل براہِ راست مذاکرات پاکستان کی موجودگی میں ممکن ہوئے جس کے بعد اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر اتفاق ہوا، جبکہ پاکستان نے چین کے ساتھ مل کر مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے 5 نکاتی اقدام بھی پیش کیا اور خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک نیا سیکیورٹی نظام تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ خارجہ پالیسی اور معیشت پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امریکا اور چین کے ساتھ بیک وقت تعلقات برقرار رکھ سکتا ہے اور دونوں شراکت داریاں ایک دوسرے سے متصادم نہیں، جبکہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بعد اب دونوں ممالک ’سی پیک 2.0‘ میں داخل ہو چکے ہیں جس میں ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، زراعت اور روزگار پر توجہ دی جائے گی، اور ملکی معاشی استحکام کے لیے ’چارٹر آف اکانومی‘ ناگزیر ہے۔ علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ سے زائد جانوں اور 150 ارب ڈالر کا نقصان اٹھا چکا ہے اس لیے افغانستان سے زبانی یقین دہانیوں کے بجائے افغان سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق عملی اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے، جبکہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا انحصار نئی دہلی پر ہے اور پاکستان 5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے میں کسی بھی یک طرفہ تبدیلی یا پانی کو سیاسی دباؤ کے طور پر استعمال کرنے کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔