سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ:
Web Desk
21 November 2026
محکمہ موسمیات نے بارشوں میں مسلسل کمی کے باعث سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں خشک سالی کے ممکنہ خدشے سے خبردار کرتے ہوئے احتیاطی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں جولائی سے نومبر تک مسلسل معمول سے انتہائی کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں، جہاں سندھ میں ستمبر کے دوران معمول سے 90 فیصد، اکتوبر میں 100 فیصد جبکہ یکم سے 20 نومبر تک 99 فیصد کم بارشیں ہوئیں، اور اسی طرح بلوچستان میں اکتوبر کے دوران معمول سے 80 فیصد جبکہ نومبر کے ابتدائی 20 دنوں میں بارشوں میں 79 فیصد کمی دیکھی گئی۔ محکمہ موسمیات نے دسمبر سے فروری تک تینوں خطوں میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس صورتحال سے زمین میں نمی کی کمی، زیرِ زمین پانی کے ذخائر پر دباؤ اور گندم سمیت ربیع کی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ بارانی علاقوں میں کاشتکاروں اور مویشی پال خاندانوں کو زیادہ خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے صوبائی حکومتوں کو متاثرہ علاقوں اور آبادیوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ الرٹ بطور احتیاطی تدبیر جاری کیا گیا ہے تاہم فی الحال ہنگامی صورتحال کا اعلان نہیں کیا گیا، جبکہ خشک سالی کی صورتحال کا اگلا جائزہ 5 دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں
21 November 2026
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026
190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
21 November 2026
ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی
21 November 2026
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
21 November 2026
ای سی سی نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی
21 November 2026
آلائی کے علاقے بلیجہ میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی
21 November 2026