سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں
Web Desk
21 November 2026
سندھ حکومت نے صوبے کے ہنرمند نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ مارکیٹ سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری پورٹل ’آئی ورک فار سندھ‘ (iWork for Sindh) کے ذریعے بین الاقوامی فری لانسنگ منصوبوں تک رسائی یقینی بنانے اور خواتین کی شمولیت بڑھانے کے لیے خصوصی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ فری لانسنگ دنیا بھر میں روزگار اور زرمبادلہ کے حصول کا ایک اہم ذریعہ بن چکی ہے، جس کے پیشِ نظر حکومتِ سندھ جلد ’آئی ورک فار سندھ‘ کے تحت عالمی فری لانسنگ اور انٹرنیشنل بِڈنگ کا ایک خصوصی نظام متعارف کرا رہی ہے جہاں بین الاقوامی منصوبوں اور پروجیکٹس کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر دستیاب ہوں گی اور ایک ماہر خصوصی ٹیم عالمی سطح پر دستیاب منصوبوں کے حصول کے لیے بولیاں جمع کرا کر حاصل ہونے والے پروجیکٹس صوبے کے ہنرمند فری لانسرز، پروفیشنلز اور کاروباری اداروں کو فراہم کرے گی۔ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ فری لانسنگ میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کے لیے گھر بیٹھے کام کے مواقع پر مشتمل ایک الگ خصوصی فیچر بھی شامل کیا جا رہا ہے تاکہ سندھ کے نوجوان اپنے گھروں میں رہتے ہوئے بین الاقوامی آمدنی حاصل کر کے صوبے کو ڈیجیٹل معیشت کا فعال حصہ بنا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ:
21 November 2026
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026
190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
21 November 2026
ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی
21 November 2026
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
21 November 2026
ای سی سی نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی
21 November 2026
آلائی کے علاقے بلیجہ میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی
21 November 2026