حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
Web Desk
21 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے اور معاشی تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے اور جارحیت کے ایسے اقدامات علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں سعودی عرب اور اس کے عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے دفاع اور اپنے شہریوں سمیت ملک میں مقیم تمام افراد کے تحفظ کے مکمل حق کی بھرپور حمایت کرتا ہے، جبکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ:
21 November 2026
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026
190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
21 November 2026
ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی
21 November 2026
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
21 November 2026
ای سی سی نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی
21 November 2026
آلائی کے علاقے بلیجہ میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی
21 November 2026