ای سی سی نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی
Web Desk
21 November 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد حکومت کی جانب سے اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔ ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق 8 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی درخواست پر غور کرتے ہوئے پہلے سے دی گئی 2 لاکھ ٹن کی اجازت کے بعد اب مزید 4 لاکھ ٹن برآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جس کا حکومتی مؤقف کے مطابق مقصد کسانوں کے مفادات کا تحفظ اور پیداوار کی مناسب قیمت یقینی بنانا ہے، تاہم گزشتہ مالی سال میں بھی چینی کی برآمد کے بعد مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ وزارتِ خزانہ نے اپنے سرکاری اعلامیے میں چینی کی برآمد کے اس فیصلے اور اس کی مقدار کا کوئی ذکر نہیں کیا، جبکہ اس حوالے سے وزارتِ خزانہ کے حکام سے باضابطہ مؤقف لینے کی کوشش کے باوجود وہ جواب دینے سے گریزاں رہے اور خبر فائل کرنے تک کوئی ردعمل موصول نہیں ہوا۔
متعلقہ عنوانات
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ:
21 November 2026
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں
21 November 2026
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026
190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
21 November 2026
ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی
21 November 2026
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
21 November 2026
آلائی کے علاقے بلیجہ میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی
21 November 2026