نئے صوبوں کے قیام کیلئے عوامی رائے لینے میں کوئی حرج نہیں: بیرسٹرعقیل ملک
Web Desk
20 November 2026
وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے عوامی رائے لینے میں کوئی حرج نہیں ہے اور آئینِ پاکستان اس معاملے پر ریفرنڈم کے انعقاد سے نہیں روکتا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے واضح کیا کہ اگر نئے صوبوں کے حوالے سے ریفرنڈم کرایا جاتا ہے تو اس کا عام انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی (گورننس) کو ممکن بنانے کے لیے نئے صوبے بننے چاہئیں، تاہم کسی بھی آئینی ترمیم کے لیے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے اور اگر آئینی ترمیم کرنی ہے تو یہ کام پارلیمنٹ ہی نے انجام دینا ہے۔
وزیرِ مملکت برائے قانون کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بھی اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کر چکی ہے کہ نئے صوبوں کا قیام اس کے منشور کا حصہ ہے، جبکہ پی ٹی آئی پہلے ہی صوبوں کے حوالے سے اپنا مؤقف رکھتی ہے۔
حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اتحادیوں کے مابین ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے جن میں مختلف قومی و سیاسی امور زیرِ بحث آتے ہیں، اور ان بیٹھکوں کا بنیادی مقصد باہمی مشاورت سے معاملات کو حل کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اتحادیوں کی حکومت ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی اس کی ایک بڑی اتحادی جماعت ہے، اس لیے مختلف اہم معاملات پر پیپلز پارٹی کو مکمل اعتماد میں لیا جاتا ہے اور باہمی مشاورت کے بعد ہی آگے بڑھا جاتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ن لیگ سے اتحاد ملک کی خاطر کیا، نئے صوبوں پر عوامی رائے اہم ہے: گورنر پنجاب
20 November 2026
سی ڈی ڈبلیو پی نے 19 ارب 30 کروڑ روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
20 November 2026
ای سی سی اجلاس، ایس ایم ایز کیلئے ایکسپورٹ فنانسنگ پالیسی میں ترامیم کی منظوری
20 November 2026
پنجاب ویٹ ریلیز اینڈ فلور ڈسٹری بیوشن آرڈر 2026 کا اطلاق آج سے ہو گا
20 November 2026
پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، مکالمے کا فروغ ناگزیر: مصدق ملک
20 November 2026
پٹرول کی قیمت میں ایک روہے کمی، ڈیزل 2 روپے لٹر مہنگا ہو گیا
20 November 2026
سعودی فوجی اتحاد کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، 7 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
20 November 2026
روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش
20 November 2026