ن لیگ سے اتحاد ملک کی خاطر کیا، نئے صوبوں پر عوامی رائے اہم ہے: گورنر پنجاب
Web Desk
20 November 2026
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) سے اتحاد ملک کی خاطر کیا ہے، جبکہ صدر آصف علی زرداری مضبوط اعصاب کے مالک ہیں جنہوں نے ہمیشہ مفاہمت اور مشکل وقت میں قومی یکجہتی کی بات کی ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے کورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر محمد اشفاق نے کی، جبکہ سیکرٹری محمد ہارون، سینئر نائب صدر عمران احسان، نائب صدور شیخ زین العابدین اور نعمان نور، جوائنٹ سیکرٹری افضال سیال، فنانس سیکرٹری رانا بلال سمیت دیگر عہدیداران اور صحافی بھی اس موقع پر شریک تھے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں ایوب بھی ملاقات میں موجود تھے۔
گورنر پنجاب نے کورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسوسی ایشن صحافی برادری کا ایک اہم اثاثہ ہے۔ انہوں نے تمام نومنتخب عہدیداروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جمہوریت کے استحکام و عوامی آگاہی میں صحافی برادری کے مثبت کردار کو بھرپور سراہا۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد صرف اور صرف ملکی مفاد اور استحکام کی خاطر کیا ہے۔ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں عوام کی رائے انتہائی اہمیت رکھتی ہے، جبکہ سندھ اسمبلی نئے صوبوں سے متعلق قرارداد دو تہائی اکثریت سے مسترد کر چکی ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب مزدوروں، ریڑھی بانوں، کاشتکاروں اور عام عوام کی نمائندہ جماعت اور شہیدوں کی وارث ہے۔ صدر آصف علی زرداری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر زرداری مضبوط اعصاب کے مالک رہنما ہیں جنہوں نے ہر دور میں ملک کے اندر مفاہمت اور کڑے وقت میں قومی یکجہتی کو فروغ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھٹو خاندان کی عوامی خدمت کا عظیم وژن لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، اور بلاول بھٹو زرداری نے جو بات کی ہے کہ سسٹم ری سیٹ ہونا چاہیے، میں اپنے قائد کے اس مؤقف کی مکمل تائید کرتا ہوں۔ اس موقع پر صحافی وفد نے گورنر پنجاب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گورنر ہاؤس کے دروازے عام شہریوں کے لیے کھول کر اسے حقیقی معنوں میں ’عوامی ہاؤس‘ بنا دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے قیام کیلئے عوامی رائے لینے میں کوئی حرج نہیں: بیرسٹرعقیل ملک
20 November 2026
سی ڈی ڈبلیو پی نے 19 ارب 30 کروڑ روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
20 November 2026
ای سی سی اجلاس، ایس ایم ایز کیلئے ایکسپورٹ فنانسنگ پالیسی میں ترامیم کی منظوری
20 November 2026
پنجاب ویٹ ریلیز اینڈ فلور ڈسٹری بیوشن آرڈر 2026 کا اطلاق آج سے ہو گا
20 November 2026
پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، مکالمے کا فروغ ناگزیر: مصدق ملک
20 November 2026
پٹرول کی قیمت میں ایک روہے کمی، ڈیزل 2 روپے لٹر مہنگا ہو گیا
20 November 2026
سعودی فوجی اتحاد کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، 7 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
20 November 2026
روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش
20 November 2026