پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، مکالمے کا فروغ ناگزیر: مصدق ملک
Web Desk
20 November 2026
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے ممالک کے درمیان تہذیبی روابط اور مکالمے کا فروغ ناگزیر ہے کیونکہ ثقافتیں اور تہذیبیں جغرافیائی سرحدوں کی پابند نہیں ہوتیں۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمہ فورم میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تہذیب و تمدن کے موضوع پر کثیرالجہتی مکالمہ خطے کے ممالک کو مشترکہ تاریخ، جغرافیے اور ثقافت پر تبادلۂ خیال کا ایک غیر معمولی موقع فراہم کرتا ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ یکسانیت کے لیے مکالمے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ مکالمہ دراصل تنوع کا نام ہے، جبکہ پاکستان، بھارت، روس، چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان قدیم تہذیبی روابط موجود ہیں جن کے شواہد خطے میں ہونے والی آثارِ قدیمہ کی کھدائیوں سے بھی ملتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول کی قیمت میں ایک روہے کمی، ڈیزل 2 روپے لٹر مہنگا ہو گیا
20 November 2026
سعودی فوجی اتحاد کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، 7 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
20 November 2026
روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش
20 November 2026
ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفی دے دیا: ذرائع
20 November 2026
خیبرپختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری، وفاق نے سمری منظور کر لی
20 November 2026
موجودہ نظام اللہ کے احکامات کے خلاف، اسے ختم ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن
20 November 2026
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے
20 November 2026
جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی
20 November 2026