روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش
Web Desk
20 November 2026
روس نے پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسلام آباد اور کابل کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے دنیا نیوز کے نمائندے شاہد گھمن کے سوالات کے جواب میں کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کا ایک اہم شراکت دار ہے اور اگر پاکستان اور افغانستان دونوں درخواست کریں تو ماسکو بات چیت کے انعقاد میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ افغانستان میں داعش خراسان سمیت بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں پورے خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں جن کے خاتمے کے لیے دوہرے معیار کے بغیر مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ اس موقع پر پاکستانی طلبہ کو روسی یونیورسٹیوں میں داخلے کے باوجود ویزا دعوت نامے جاری نہ ہونے کے سوال پر ماریہ زخارووا نے واضح کیا کہ پاکستانی شہریوں کے اسٹوڈنٹ ویزوں پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے، اور متاثرہ طلبہ کے کوائف اور دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر ہر کیس کا روسی قوانین کے تحت انفرادی طور پر جائزہ لے کر مسئلہ حل کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، مکالمے کا فروغ ناگزیر: مصدق ملک
20 November 2026
پٹرول کی قیمت میں ایک روہے کمی، ڈیزل 2 روپے لٹر مہنگا ہو گیا
20 November 2026
سعودی فوجی اتحاد کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، 7 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
20 November 2026
ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفی دے دیا: ذرائع
20 November 2026
خیبرپختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری، وفاق نے سمری منظور کر لی
20 November 2026
موجودہ نظام اللہ کے احکامات کے خلاف، اسے ختم ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن
20 November 2026
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے
20 November 2026
جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی
20 November 2026