خیبرپختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری، وفاق نے سمری منظور کر لی
Web Desk
20 November 2026
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے سے متعلق پانچ آرڈیننسز جاری کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، جنہیں گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد باضابطہ اجرا کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور شدہ آرڈیننسز میں صوبائی اسمبلی کے اختیارات، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سمیت خصوصی اقدامات سے متعلق اہم قانونی ترامیم شامل ہیں، جن میں خیبر پختونخوا اسپیشل انیشی ایٹوز آرڈیننس 2026، خیبر پختونخوا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر (تنخواہیں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس 2026، خیبر پختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) ترمیمی آرڈیننس 2026، خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) آرڈیننس 2026 اور نامزد اضلاع میں خصوصی اقدامات سے متعلق آرڈیننس شامل ہیں، جن کا صدرِ مملکت کی جانب سے جلد اجرا متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، مکالمے کا فروغ ناگزیر: مصدق ملک
20 November 2026
پٹرول کی قیمت میں ایک روہے کمی، ڈیزل 2 روپے لٹر مہنگا ہو گیا
20 November 2026
سعودی فوجی اتحاد کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، 7 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
20 November 2026
روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش
20 November 2026
ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفی دے دیا: ذرائع
20 November 2026
موجودہ نظام اللہ کے احکامات کے خلاف، اسے ختم ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن
20 November 2026
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے
20 November 2026
جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی
20 November 2026