موجودہ نظام اللہ کے احکامات کے خلاف، اسے ختم ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن
Web Desk
20 November 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ نظام اللہ کے احکامات کے خلاف ہے اس لیے اسے ختم ہونا چاہیے، کیونکہ دین محض چند بنیادی مسائل کا نام نہیں بلکہ عدل و انصاف پر مبنی ایک مکمل نظام ہے۔ جامع مسجد منصورہ میں اجتماعِ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت پورا ملک سنگین مسائل کا شکار ہے اور بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باوجود جماعت اسلامی وہاں بھرپور کام کر رہی ہے، جبکہ معاشرتی سطح پر خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ معاشی معاملات اور حکمران طبقے پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پٹرول کے معاملے پر جماعت اسلامی کی کمیٹی کی تحقیق میں کرپشن کے انکشافات سامنے آئے ہیں، بینکوں میں شرح سود 12 فیصد ہونے کے باوجود کھاتہ داروں کو محض 5.6 فیصد منافع ملتا ہے اور حکومت کسی کی بھی ہو مافیاز کا کارٹیل ہمیشہ اس میں شامل رہتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت گرانے میں شامل رہنے والوں کو آج فکر ہو رہی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کے گورنر کی موجودگی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور معصوم بچوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی 22 نومبر کو کوئٹہ اور 29 نومبر کو مینارِ پاکستان لاہور میں بھرپور عوامی جلسے منعقد کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، مکالمے کا فروغ ناگزیر: مصدق ملک
20 November 2026
پٹرول کی قیمت میں ایک روہے کمی، ڈیزل 2 روپے لٹر مہنگا ہو گیا
20 November 2026
سعودی فوجی اتحاد کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، 7 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
20 November 2026
روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش
20 November 2026
ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفی دے دیا: ذرائع
20 November 2026
خیبرپختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری، وفاق نے سمری منظور کر لی
20 November 2026
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے
20 November 2026
جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی
20 November 2026