LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار

Web Desk

19 November 2026

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نے آن لائن جوئے اور سٹے بازی کے خلاف پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرتے ہوئے ایک منظم بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے، جس کے دوران مرکزی کردار سیف سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں اب تک آن لائن جوئے کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں 240 ارب روپے کریڈٹ ہونے کا ہوشربا انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف یہ کارروائیاں کراچی کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، جن کے دوران گرفتار ہونے والے 2 ملزمان کے بینک اکاؤنٹس میں موجود ایک ارب روپے سے زائد کی رقم منجمد کر دی گئی ہے، جبکہ چھاپے کے دوران ایک بیگ سے 73 لاکھ روپے نقد بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے 20 مشتبہ شناختی کارڈز سے متعلق انکوائری موصول ہوئی تھی، جن کے ذریعے ہونے والی بھاری مالیاتی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ آپس میں مطابقت نہیں رکھتا تھا۔ اس اطلاع پر آن لائن جوئے اور سٹے کے اس نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے مسلسل 3 ماہ تک دن رات تفتیش اور تکنیکی نگرانی کی گئی۔

این سی سی آئی اے کے مطابق آن لائن جوئے اور سٹے بازی کے اس میگا اسکینڈل میں مجموعی طور پر 40 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ تحقیقات کے دوران اس بین الاقوامی نیٹ ورک میں مختلف کمرشل بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں اور دیگر اہم کرداروں کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور نیٹ ورک سے وابستہ دیگر سہولت کاروں اور عناصر کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔