کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
Web Desk
19 November 2026
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے بھی چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو مشترکہ خط لکھ دیا ہے۔
ذرائع اور خط کے متن کے مطابق شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید نے مشترکہ خط تحریر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو بغیر ٹھوس شواہد کے مقدمات اور سزاؤں کا سامنا ہے۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ کسی سیاسی رعایت یا خصوصی سلوک کا مطالبہ نہیں کر رہے، بلکہ آئین کی بالادستی اور بنیادی حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں۔ رہنماؤں نے لکھا کہ اگر عدالتیں فوری انصاف فراہم نہیں کر سکتیں تو کم از کم اپنے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد تو یقینی بنائیں۔
مکتوب میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جسمانی اور ذہنی صحت سے متعلق سنگین تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 18 اگست 2026ء کو بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے اور ان کے طبی معائنے کے لیے ماہرِ امراضِ قلب اور آنکھوں کے ڈاکٹر پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا، تاہم سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو تاحال اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
19 November 2026
صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026