LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن

زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

Web Desk

19 November 2026

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 13 نومبر 2026ء کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران 1.50 کروڑ ڈالر (15 ملین ڈالر) کے اضافے سے بڑھ کر 21 ارب 58 کروڑ ڈالر (21,587.0 ملین امریکی ڈالر) ہو گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 13 نومبر 2026ء تک ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی کے ساتھ 26 ارب 77 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 18 کروڑ ڈالر رہے۔

سٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ اس سے پچھلے ہفتے، یعنی 6 نومبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس بی پی کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 11 ملین ڈالر بڑھ کر 21.57 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے تھے۔