ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
Web Desk
19 November 2026
ابوظہبی کی عدالت نے دنیا کے بڑے کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم بائنانس کو سائبر حملے میں چوری ہونے والے ڈیجیٹل اثاثوں کی بازیابی کے لیے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے عالمی سطح پر منجمد کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ابوظہبی کی عالمی مالیاتی منڈی (اے ڈی جی ایم) کی عدالت نے جمعرات کو یہ حکم جاری کیا، جس کا بنیادی مقصد مبینہ ہیکرز کو چوری شدہ رقم منتقل کرنے یا استعمال کرنے سے روکنا ہے۔
بائنانس کی قانونی معاونت کرنے والی فرم گبسن ڈن کے مطابق اس مقدمے میں تقریباً 26 ہزار ڈیجیٹل بٹووں (والٹس) کے پتے شناخت کیے گئے ہیں، جن میں چوری شدہ اثاثے موجود ہونے کا شبہ ہے۔ عدالتی حکم کے تحت ان بٹووں کے پتوں کی فہرست مسلسل اپ ڈیٹ کی جائے گی تاکہ دیگر کرپٹو پلیٹ فارمز اور مالیاتی ادارے مشتبہ رقوم کی منتقلی فوری طور پر روک سکیں۔
واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو ہونے والے سائبر حملے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر کے ڈیجیٹل اثاثے متاثر ہوئے تھے، جبکہ اب تک تقریباً 2.85 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد یا روک لیے گئے ہیں۔ بائنانس کا کہنا ہے کہ اس نے متاثرہ صارفین کے اثاثوں کا مالی نقصان خود برداشت کیا ہے اور صارفین کو کوئی نقصان نہیں اٹھانا پڑا، تاہم چوری شدہ رقم کی واپسی کے لیے قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
عدالتی حکم کے تحت قانونی دستاویزات بلاک چین کے ذریعے بھی متعلقہ فریقوں تک پہنچائی جا سکیں گی، جبکہ امریکی حکام نے اس سائبر حملے کا الزام شمالی کوریا سے منسلک ہیکرز پر عائد کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026