حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
Web Desk
19 November 2026
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کمیٹیوں کی سطح پر مذاکرات کا عمل مکمل ہو گیا ہے، جبکہ 24 یا 25 نومبر کو وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق معاملات حتمی طور پر طے کیے جائیں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر حکومتی کمیٹی کے ارکان کو معاہدے کا جو ڈرافٹ دیا گیا تھا، اس پر حتمی مؤقف سے آگاہ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو واضح کر دیا ہے کہ جماعت اسلامی کا مسلسل احتجاج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تھا اور ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کر کے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے ایل پی جی بحران کو سراسر حکومتی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطرات سروں پر منڈلا رہے تھے لیکن بروقت اقدامات نہیں کیے گئے، تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ ایل این جی اور ایل پی جی کی فراہمی کے لیے اقدامات کر لیے گئے ہیں، ایک کارگو پہنچ گیا ہے جبکہ دوسرا کل پہنچ جائے گا۔
پٹرولیم لیوی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ اس ایشو پر جماعت اسلامی کا مؤقف درست ہے؛ حکومتی وفد نے اپنی مجبوریاں بتاتے ہوئے لیوی میں کمی کے لیے ایک پیکیج تیار کیا ہے اور پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر اپنی مشکلات سے بھی آگاہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ایک انڈرسٹینڈنگ ہو گئی ہے اور آئندہ بجٹ سے قبل مکمل میکنزم سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے پٹرولیم لیوی کو بھتہ خوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے عوام کی جیبیں کاٹی جا رہی ہیں، اگر ایف بی آر اپنا ٹیکس ہدف پورا نہیں کر رہا تو اس کی سزا عوام کو کیوں دی جا رہی ہے؟ اس حوالے سے حکومتی وفد کو نشاندہی کر دی گئی ہے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی مسلسل محنت رنگ لا رہی ہے اور اس کے احتجاج کو قومی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے؛ پٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے عوام کو جو ریلیف ملا ہے، وہ جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ دہرایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) صوبوں کے حوالے کیا جائے اور سرکاری سطح پر 1300 سی سی گاڑیوں کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے بتایا کہ 22 نومبر کو کوئٹہ اور 29 نومبر کو لاہور میں جلسہ ہوگا، جس کے بعد کراچی میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا، اور جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے عوام کے درمیان موجود رہے گی
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
19 November 2026
صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026