سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
Web Desk
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر اور سابق رکنِ قومی اسمبلی چوہدری لیاقت عباس بھٹی اپنی رہائش گاہ کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں، جس پر پولیس نے واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فواد احمد، ایس پی انویسٹی گیشن اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جبکہ کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے اہم شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
ڈی پی او فواد احمد کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں تعینات سکیورٹی گارڈز اور مقتول کی ذاتی گاڑیاں غائب ہیں، جبکہ ان کا ذاتی اسلحہ بھی رہائش گاہ سے نہیں ملا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والے سکیورٹی گارڈز کا سراغ لگانے اور گاڑیاں برآمد کرنے کے لیے چھاپے اور کارروائیاں جاری ہیں، اور اس ہائی پروفائل واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب قانونی کارروائی اور موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس بھٹی کی میت کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
19 November 2026
صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
19 November 2026