LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط

قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

19 November 2026

قطر کے وزیرِ داخلہ و داخلی سلامتی فورس (لخویہ) کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے وفاقی وزارتِ داخلہ کا دورہ کیا، جہاں ان کی پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات ہوئے۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے داخلہ نے پاک قطر برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ پولیس آفیسرز ایکسچینج پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ فریقین نے قطر کی نیشنل سائبر سکیورٹی ایجنسی (این سی ایس اے) اور پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے درمیان تعاون بڑھانے اور دوطرفہ امور کے فروغ کے لیے دونوں وزارتوں کے مابین رابطہ کاری مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا، جبکہ قطر کی جانب سے پاکستان میں ایک جدید فائرنگ رینج بھی تعمیر کی جائے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قطری وزیرِ داخلہ کا دورۂ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے قطر کی جانب سے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کو جدید سکینرز کی فراہمی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کی متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان مشترکہ آپریشنز اور خفیہ معلومات کا تبادلہ جاری ہے۔ محسن نقوی نے بتایا کہ گزشتہ چار سال کے دوران پاکستان اور قطر کے مشترکہ تعاون سے منشیات کے 300 کیسز پکڑے گئے ہیں، اور ہم چاہتے ہیں کہ منشیات کی سمگلنگ کے لیے ہماری سرزمین ہرگز استعمال نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائبر کرائم ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور اس کے مؤثر تدارک کے لیے پاکستان بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔

قطری وزیرِ داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے کہا کہ پاک قطر وزارتِ داخلہ کے درمیان باہمی تعاون مثالی ہے، جسے مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مل کر پاکستان اور قطر کے تعلقات کو نئی جہت تک پہنچا سکتے ہیں اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے ہماری ٹیم ہر وقت دستیاب اور تیار ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جدید فائرنگ رینج کی تعمیر میں تعاون پر اپنے قطری ہم منصب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں پاکستان میں تعینات قطر کے سفیر اور قطری وزارتِ داخلہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جبکہ پاکستانی وفد میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری داخلہ، سپیشل سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ڈی جی اے این ایف، ڈی جی این سی سی آئی اے، ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔