LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط

شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

Web Desk

19 November 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان / ASEAN) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے آسیان اور جنوب مشرقی ایشیائی خطے کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان پائی جانے والی موجودہ خیرسگالی کو ٹھوس اقتصادی اور ترقیاتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ ملاقات میں غذائی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کے اہم تزویراتی محلِ وقوع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور مغربی ایشیا کے سنگم پر واقع ہے اور وسیع تر خطے کے لیے ایک گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، جس سے علاقائی روابط، تجارت اور اقتصادی انضمام کو بھرپور فروغ مل سکتا ہے۔

اس موقع پر آسیان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن نے پرتپاک مہمان نوازی پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آسیان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈاکٹر کاؤ کم ہورن نے پاکستان کی جانب سے قریبی روابط کے قیام میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مسلسل تعاون اور ان کا موجودہ دورہ دونوں فریقین کی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔