معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ
Web Desk
19 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے خصوصی تعلیم ثانیہ عاشق نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اروپ ٹاؤن کے سپیشل ایجوکیشن سکول کو اپ گریڈ کرکے بنائے جانے والے زیرِ تعمیر مریم نواز سکول فار آٹزم کے سیٹلائٹ کیمپس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور سی ای او بلڈنگز نے انہیں منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جس پر ثانیہ عاشق نے کام کے معیار کو برقرار رکھنے اور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ دورے کے دوران انہوں نے خصوصی بچوں سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کو معیاری تعلیم اور جدید سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسی وژن کے تحت پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں آٹزم سیٹلائٹ ہب قائم کیے جائیں گے جبکہ صوبے بھر میں 41 ہزار خصوصی بچوں کی ہیلتھ سکریننگ، علاج اور سرجری کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور زندگی میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر آ سکیں۔
متعلقہ عنوانات
حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات
19 November 2026
راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا
19 November 2026
لاہور کو 2027 کیلئے ای سی او ٹورازم کیپیٹل کا اعزاز مل گیا
19 November 2026
میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید
19 November 2026
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
19 November 2026
حوثی ملیشیا کا ریاض پر میزائل حملہ، سعودی اتحاد نے نقصان کی تصدیق کردی
19 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کا تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق
19 November 2026
پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا: دفتر خارجہ
19 November 2026