LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک حوثی ملیشیا کا ریاض پر میزائل حملہ، سعودی اتحاد نے نقصان کی تصدیق کردی پاکستان اور مالدیپ کا تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا: دفتر خارجہ بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے: پاکستان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی

لاہور کو 2027 کیلئے ای سی او ٹورازم کیپیٹل کا اعزاز مل گیا

Web Desk

19 November 2026

لاہور کو 2027 کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کا ٹورازم کیپیٹل نامزد کر دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ اعزاز آذربائیجان کے شہر شوشا میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان نے سیکرٹری محکمہ سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر پنجاب سقراط امان رانا کے حوالے کیا۔ تقریب میں ای سی او کے رکن ممالک کے حکام، سیاحتی شعبے کے نمائندوں اور عالمی وفود نے شرکت کی، جہاں پاکستان نے سیاحتی نمائش میں خصوصی پویلین کے ذریعے ملک کے تاریخی مقامات اور ثقافتی ورثے کو بھی متعارف کرایا۔ ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027 کی حیثیت سے آئندہ سال لاہور میں تنظیم کے سرکاری اجلاسوں کے ساتھ ساتھ بسنت فیسٹیول اور لاہور بینالے سمیت سال بھر سیاحتی و ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں شہر کے فنِ تعمیر، روایتی فنون، کھانوں اور پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس موقع پر سقراط امان رانا نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے شرکاء کو یادگاری تحائف پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن اور مریم اورنگزیب کی قیادت میں پنجاب میں تاریخی ورثے کے تحفظ اور پائیدار سیاحت کے فروغ پر تیزی سے کام جاری ہے اور آئندہ سال رکن ممالک سمیت دنیا بھر سے سیاحوں اور وفود کی لاہور آمد متوقع ہے۔