LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب پاکستان اور چین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت بڑھانے پر اتفاق بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا

الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب

Web Desk

18 November 2026

امریکی ریاست الاسکا میں ڈیموکریٹک امیدوار میری پیلٹولا نے ری پبلکن پارٹی کے موجودہ سینیٹر ڈین سلیوان کو شکست دے کر سینیٹ کی نشست جیت لی، جس کے ساتھ ہی امریکی وسط مدتی انتخابات میں سینیٹ کی تمام نشستوں کے نتائج مکمل ہو گئے ہیں اور ڈیموکریٹس کی اکثریت مزید مستحکم ہو گئی ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی جانب سے انتخابی نتائج کی تصدیق کے بعد ایوانِ بالا میں ڈیموکریٹس کی نشستیں بڑھ کر 56 ہو گئی ہیں جبکہ ری پبلکنز کی نشستیں 44 رہ گئی ہیں۔ ان وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ری پبلکنز سے مجموعی طور پر 9 سینیٹ نشستیں چھین کر 1958ء کے بعد کسی ایک جماعت کی جانب سے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، جبکہ الاسکا میں 1998ء کے بعد پہلی مرتبہ ڈیموکریٹک امیدوار جوناتھن کریس ٹامکنز نے گورنر کا انتخاب بھی جیت لیا ہے۔ اپنی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے میری پیلٹولا نے کہا کہ الاسکا کے عوام کی حمایت ان کے لیے بڑا اعزاز ہے اور وہ کارپوریٹ اجارہ داری کے خاتمے، اخراجات میں کمی اور ریاست کے مفادات کے لیے بھرپور کام کریں گی۔