پاکستان اور چین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
18 November 2026
پاکستان اور چین نے اسٹریٹجک شراکت داری، سیکیورٹی تعاون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی معاونت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں میں رابطہ کاری کو فعال و مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ اس موقع پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے کے لیے چینی انسٹرکٹرز جلد پاکستان بھیجنے پر بھی اتفاق ہوا۔ چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے چین کی طرز پر اسلام آباد میں قائم کیے جانے والے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے تمام مسائل بروقت حل کرنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کے فعال کردار کو سراہا، جبکہ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی این سی سی آئی اے بھی شریک تھے۔
متعلقہ عنوانات
الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب
18 November 2026
بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار
18 November 2026
ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق
18 November 2026
امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں
18 November 2026
اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
18 November 2026
بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز
18 November 2026
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
18 November 2026
مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے
18 November 2026