بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز
Web Desk
18 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سپیڈی کورٹس قائم کی جا رہی ہیں، جبکہ ان کے استحصال میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے نیا ایکٹ بھی لایا جائے گا۔ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام اور بحالی کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ ایک محفوظ اور مہذب معاشرے کی تشکیل کی جانب اہم قدم ہے اور بچوں کو ہر قسم کے تشدد و بدسلوکی سے محفوظ بنانا پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، کیونکہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر معاشرے کے مجرم ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ صوبے میں سیف سٹی کیمروں، پنک بٹن اور ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی کے قیام جیسے اقدامات کے ذریعے بچوں کی حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے، جبکہ اب تک پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد گمشدہ اور اغوا شدہ بچوں کو بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچایا جا چکا ہے اور بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے مؤثر اقدامات کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں
18 November 2026
اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
18 November 2026
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
18 November 2026
مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے
18 November 2026
روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی
18 November 2026
ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک
18 November 2026
ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور
18 November 2026
دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے
18 November 2026