ابوظبی: روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا، جرمانے میں 50 فیصد کمی
Web Desk
17 November 2026
معروف روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، جبکہ مقامی عدالت نے ان کے اور ان کے ساتھیوں پر عائد جرمانوں میں 50 فیصد کمی کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔
عدالتی حکام کے مطابق یہ قانونی نرمی متاثرہ جارجیائی فائٹرز کی جانب سے دائر کردہ اپیل کے بعد عمل میں لائی گئی، جس میں متاثرہ فریق نے اپنے تمام دعوے واپس لیتے ہوئے ملزمان کی رہائی کی باضابطہ درخواست کی تھی۔ عدالت نے فریقین کے درمیان صلح اور درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے عثمان نورماگومیدوف کا جرمانہ 3 لاکھ درہم سے کم کر کے ڈیڑھ لاکھ درہم کر دیا ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کے جرمانے بھی نصف کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 11 نومبر کو ابوظبی کے ایک مقامی ہوٹل کی لابی میں روسی اور جارجیائی فائٹرز کے درمیان شدید جھگڑا ہوا تھا۔ ہوٹل میں ہونے والی اس ہاتھا پائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی تھی، جس کا نوٹس لیتے ہوئے ابوظبی پولیس نے فوری کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل سے برطانوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، فوجی تعاون مزید بڑھانے کا عزم
17 November 2026
پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط
17 November 2026
قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کردیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال
17 November 2026
چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے: حافظ نعیم
17 November 2026
ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 November 2026
مختلف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ، ہائی الرٹ جاری
17 November 2026
ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار
17 November 2026
آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا
17 November 2026