LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ابوظبی: روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا، جرمانے میں 50 فیصد کمی فیلڈ مارشل سے برطانوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، فوجی تعاون مزید بڑھانے کا عزم پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کردیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے: حافظ نعیم ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ مختلف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ، ہائی الرٹ جاری ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا بی آئی ایس پی میں 45 سال کی غیر شادی شدہ خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال

چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے: حافظ نعیم

Web Desk

17 November 2026

امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی ملک میں چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں ہے، تاہم نئے صوبوں کی تشکیل آئینی فریم ورک کے دائرے میں رہتے ہوئے ہونی چاہیے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر آئین ریفرنڈم کی اجازت دیتا ہے تو اس کے انعقاد میں کوئی حرج نہیں ہے، جبکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے تاکہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہو سکیں۔ ماضی کے سیاسی واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت گراتے وقت یہ مؤقف اپنایا گیا کہ عدم اعتماد ایک آئینی اقدام ہے، جس پر ہم نے واضح کیا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کی آئین میں کہیں کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔

مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی نے دعویٰ کیا کہ جماعتِ اسلامی کے عوامی دباؤ اور احتجاج کے باعث پیٹرول 80 روپے اور ڈیزل 32 روپے فی لٹر سستا کیا گیا، ورنہ حکومتی وزراء خود یہ بیانات دے رہے تھے کہ پیٹرول ایک ہزار روپے لٹر تک جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی مذاکراتی ٹیم نے حکومت کو مسلسل دباؤ میں رکھا ہوا ہے؛ فی الحال دھرنے نہیں ہو رہے لیکن احتجاجی سلسلہ جاری ہے۔

آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ 22 نومبر کو بلوچستان میں پیٹرول، بجلی، مہنگائی اور امن و امان کی خراب صورتحال پر بڑا جلسہ کیا جائے گا، جبکہ 29 نومبر کو لاہور کے مینارِ پاکستان پر ایک تاریخی جلسہ منعقد ہوگا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جماعتِ اسلامی نے حکومت کو اپنا فائنل ڈرافٹ دے دیا ہے اور 19 نومبر کو جماعتِ اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کی حکومتی ٹیم کے ساتھ اہم ملاقات ہوگی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہم جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں ہے، اس لیے حکومت عوامی ریلیف کے دائرے کو بڑھائے بصورتِ دیگر حکومت کے ساتھ یہ ملاقات آخری ثابت ہو سکتی ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی نے واضح کیا کہ اگر عوام کو حقیقی ریلیف نہ ملا تو احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ دھرنے دوبارہ شروع کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جلسے محض پیٹرول کے مسائل تک محدود نہیں بلکہ گیس اور زراعت کی زبوں حالی کے خلاف بھی ہیں، کیونکہ حکومت نے گیس کی سرکاری قیمت 290 روپے مقرر کی ہے مگر صارفین کو یہ 600 روپے تک مل رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ جماعتِ اسلامی کی جدوجہد کے نتیجے میں عوام کو بجلی کے بلوں میں بھی ریلیف ملا ہے، تاہم اب آئی پی پیز کے ساتھ مزید ناجائز معاہدے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بینک مافیاز کو فائدہ پہنچانے کے لیے ملکی معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے اور تکنیکی ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی پوری قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے جدوجہد کر رہی ہے جو پاکستانی سیاست میں ایک نئی تبدیلی ہے، اور عوامی تعاون سے مکمل ریلیف حاصل کر کے ہی دم لیں گے۔