مختلف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ، ہائی الرٹ جاری
Web Desk
17 November 2026
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک بھر میں خشک سالی کی ابھرتی ہوئی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سندھ کے مختلف اضلاع کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ای او سی کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق سندھ کے اضلاع عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپورخاص اور سجاول کے بعض علاقوں میں خشک سالی کا شدید خطرہ منڈلا رہا ہے، جس کے پیش نظر زمینی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ سندھ کے علاوہ بلوچستان کے ضلع چاغی اور ضلع واشک کے بعض علاقوں میں بھی خشک سالی کی تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے۔
این ای او سی کے ماہرین کے مطابق معمول سے انتہائی کم بارشیں، طویل خشک موسم، درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ اور مون سون بارشوں کے معمول میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی اس خشک سالی کی بنیادی وجوہات ہیں۔
تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ سندھ کے متاثرہ اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 1 تا 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شدید آبی قلت سے زرعی سرگرمیاں اور کھڑی فصلوں کی پیداوار بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور ان علاقوں میں غذائی عدم تحفظ کے خدشات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
اس صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ صوبائی و ضلعی اداروں کو دستیاب آبی وسائل کے مؤثر استعمال اور متاثرہ زرعی و دیہی آبادی کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اتھارٹی نے عوام اور کاشتکاروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے متعلقہ محکموں کی ہدایات پر عمل کریں اور تمام ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط
17 November 2026
قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کردیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال
17 November 2026
چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے: حافظ نعیم
17 November 2026
ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 November 2026
ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار
17 November 2026
آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا
17 November 2026
بی آئی ایس پی میں 45 سال کی غیر شادی شدہ خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ
17 November 2026
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف
17 November 2026