ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار
Web Desk
17 November 2026
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے سنہ 2027 سے قبل ریفرنڈم کرایا جائے۔
کراچی میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم کے بعد اب ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر ریفرنڈم کا دیرینہ مسئلہ بھی جلد حل کیا جائے۔
سرکاری رہائش گاہوں کے مکینوں کے مسائل اجاگر کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقوں جہانگیر روڈ، مارٹن کوارٹرز اور دیگر ملحقہ علاقوں میں قیامِ پاکستان کے بعد سے سرکاری ملازمین آباد ہوئے، اور ماضی میں سرکاری کوارٹرز سے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے باوجود بے دخل نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سرکاری کوارٹرز میں رہائش پذیر موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین شدید مشکلات سے دوچار ہیں، تاہم حکومت نے ان ملازمین کی داد رسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے تجویز دی کہ اگر ان ملازمین کو موجودہ کوارٹرز کی ملکیت نہیں دی جا سکتی تو پھر ایک اچھی رہائشی سوسائٹی بنا کر انہیں متبادل مکانات فراہم کیے جائیں، کیونکہ 5 ہزار سے زائد خانہ بدوش سرکاری ملازمین کا یہ مسئلہ تاحال حل نہیں ہو سکا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے مزید کہا کہ ان ملازمین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی حقوق ملنے چاہئیں اور سرکاری ملازمین کے لیے مختص رہائشی زمین ان سے واپس نہ لی جائے، کیونکہ بیواؤں اور یتیم بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے دوٹوک اعلان کیا کہ سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو کسی صورت بے دخل نہیں ہونے دیں گے اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے قبل سرکاری کوارٹرز کا یہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا، جس میں ایم کیو ایم ترجمان نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مراد علی شاہ صوبے کے انتظامی اور مالی امور انجام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط
17 November 2026
قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کردیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال
17 November 2026
چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے: حافظ نعیم
17 November 2026
ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 November 2026
مختلف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ، ہائی الرٹ جاری
17 November 2026
آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا
17 November 2026
بی آئی ایس پی میں 45 سال کی غیر شادی شدہ خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ
17 November 2026
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف
17 November 2026