LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کردیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے: حافظ نعیم ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ مختلف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ، ہائی الرٹ جاری ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا بی آئی ایس پی میں 45 سال کی غیر شادی شدہ خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ

آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا

Web Desk

17 November 2026

وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قومی احتساب بیورو (نیب) سلیم شہزاد کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف جاری چارج شیٹ کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی نے اس کیس کا 22 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں سابق ڈی جی نیب کو بڑا قانونی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

تحریری فیصلے میں وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ سلیم شہزاد کی تعلیمی ڈگری کی درستگی سے متعلق نیب خود ماضی میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں تصدیق کر چکا ہے، لہٰذا دہائیوں گزر جانے کے بعد کسی نئے شواہد کے بغیر دوبارہ تحقیقات شروع کرنا خود ادارے کی پہلی رپورٹ کے سراسر برعکس ہے۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ سلیم شہزاد کی نیب میں تقرری کے وقت کسی قسم کے فریب، جعل سازی یا غلط بیانی کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوتا، جس کی بنیاد پر عدالت نے سلیم شہزاد کے خلاف جاری چارج شیٹ، تمام الزامات اور تادیبی کارروائی کو کالعدم قرار دے دیا۔