بی آئی ایس پی میں 45 سال کی غیر شادی شدہ خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ
Web Desk
17 November 2026
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرتے ہوئے 45 سال یا اس سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو بھی پروگرام میں شامل کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے اس اہم پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بی آئی ایس پی بورڈ نے 45 سال یا اس سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو پروگرام کا حصہ بنانے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے وضاحت کی کہ اس زمرے میں وہ مستحق خواتین شامل ہوں گی جن کی کبھی شادی نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ایسی تمام خواتین بھی پروگرام کے مقررہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کی صورت میں باقاعدگی سے بی آئی ایس پی سے مالی معاونت حاصل کر سکیں گی، جس کا مقصد معاشرے کے محروم اور نظرانداز طبقات کو معاشی تحفظ فراہم کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کردیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال
17 November 2026
چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے: حافظ نعیم
17 November 2026
ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 November 2026
مختلف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ، ہائی الرٹ جاری
17 November 2026
ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار
17 November 2026
آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا
17 November 2026
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف
17 November 2026
پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
17 November 2026