ناکافی نیند خواتین میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے، تحقیق
Web Desk
17 November 2026
طبی جریدے ’ڈائیبیٹس کیئر‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق نیند کی کمی نہ صرف تھکاوٹ اور سستی کا باعث بنتی ہے بلکہ یہ جسم کے میٹابولزم اور خون میں شکر کی سطح کو منظم کرنے والے نظام کو بھی شدید متاثر کرتی ہے، خصوصاً خواتین اور سنِ یاس سے گزرنے والی خواتین میں ناکافی نیند اور انسولین کی مزاحمت کے درمیان گہرا تعلق پایا گیا ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی اس تحقیق میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو کم کرنے کے لیے مناسب نیند کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے، کیونکہ اس کیفیت میں جسم انسولین کا مؤثر استعمال نہیں کر پاتا جس سے بلڈ شوگر کو معمول پر رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ 20 سے 75 سال کی عمر کی 40 ایسی خواتین پر کی گئی اس تحقیق میں، جنہیں موٹاپے، خاندانی ہسٹری یا دل کی بیماریوں کے باعث کارڈیو میٹابولک خطرات لاحق تھے، یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین عموماً مردوں کے مقابلے میں کم نیند لیتی ہیں جس سے طویل مدت میں ان کی صحت بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
الزائمرز کی علامات بیماری سے 10 سال پہلے ظاہر ہو سکتی ہیں: نئی تحقیق
17 November 2026
دمہ اور پھیپھڑوں کے مریضوں میں فلو سے موت کا خطرہ سات گنا زیادہ ہونے کا انکشاف
17 November 2026
پی ایم ڈی سی نے رجسٹرڈ ڈاکٹرز کے لیے اہم الرٹ جاری کردیا
16 November 2026
انسداد پولیو مہم میں 97 فیصد بچوں کو بچاؤ کے قطرے پلائے: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا
16 November 2026
غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم
16 November 2026
نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں طبی سہولیات کا فقدان، 4 کروڑ سے زائد آبادی کے لیے صرف 8 ہزار ڈاکٹر دستیاب
15 November 2026
روسی کینسر ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج، مریض کے 4 ماہ سے کوئی نئی رسولی سامنے نہیں آئی
15 November 2026