دمہ اور پھیپھڑوں کے مریضوں میں فلو سے موت کا خطرہ سات گنا زیادہ ہونے کا انکشاف
Web Desk
17 November 2026
برطانیہ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق اور طبی شواہد سے انکشاف ہوا ہے کہ دمہ اور پھیپھڑوں کی دیگر دائمی بیماریوں (جیسے سی او پی ڈی) میں مبتلا افراد کو فلو لاحق ہونے کی صورت میں موت کا خطرہ عام افراد کے مقابلے میں تقریباً سات گنا زیادہ ہو سکتا ہے۔ لنگ ہیلتھ ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ افراد سانس اور پھیپھڑوں کے کسی نہ کسی مرض کا شکار ہیں، تاہم تشویش ناک بات یہ ہے کہ 26-2025ء کے دوران 65 سال سے کم عمر دائمی سانس کے مریضوں میں سے نصف سے بھی کم یعنی صرف 47 فیصد نے فلو سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی، حالانکہ گزشتہ موسمِ سرما میں صرف انگلینڈ کے اندر ویکسینیشن پروگرام کے ذریعے تقریباً ایک لاکھ افراد کو اسپتال میں داخل ہونے سے بچایا گیا تھا۔ فلاحی تنظیم ’استھما اینڈ لنگ یو کے‘ اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین تک رسائی میں مشکلات اور عوامی عدم اعتماد کے باعث ویکسینیشن کی شرح کم ہے، حالانکہ انفلوئنزا پہلے سے متاثرہ سانس کی نالیوں کی حالت کو مزید بگاڑ سکتا ہے اس لیے ان مریضوں کے لیے بروقت ویکسینیشن انتہائی ناگزیر ہے۔
متعلقہ عنوانات
الزائمرز کی علامات بیماری سے 10 سال پہلے ظاہر ہو سکتی ہیں: نئی تحقیق
17 November 2026
ناکافی نیند خواتین میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے، تحقیق
17 November 2026
پی ایم ڈی سی نے رجسٹرڈ ڈاکٹرز کے لیے اہم الرٹ جاری کردیا
16 November 2026
انسداد پولیو مہم میں 97 فیصد بچوں کو بچاؤ کے قطرے پلائے: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا
16 November 2026
غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم
16 November 2026
نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں طبی سہولیات کا فقدان، 4 کروڑ سے زائد آبادی کے لیے صرف 8 ہزار ڈاکٹر دستیاب
15 November 2026
روسی کینسر ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج، مریض کے 4 ماہ سے کوئی نئی رسولی سامنے نہیں آئی
15 November 2026