ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان آپشن میں شامل ہے: جےڈی وینس
Web Desk
17 November 2026
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان آپشنز میں شامل ہے اور امریکا اس تنازع کو دو سال بھی جاری نہیں رہنے دے گا۔ اپنے بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ دس پندرہ سال تو دور کی بات، ایران جنگ کو دو برس تک بھی طول نہیں دیا جائے گا اور تنازع کے خاتمے کے لیے حتمی معاہدے تک پہنچنے کے ضروری اقدامات کا تعین کرنا ہوگا۔ اسرائیل کا نام لیے بغیر امریکی نائب صدر نے کہا کہ بعض فریق بظاہر چاہتے ہیں کہ ایران کے خلاف جنگ غیر معینہ مدت تک جاری رہے، لیکن واشنگٹن ایران تنازع کو کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں بننے دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس کئی آپشنز موجود ہیں جن میں ایران پر فوجی اور سفارتی دباؤ بڑھانے کے اقدامات بھی شامل ہیں اور وہ فی الحال اسی آپشن پر غور کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب
18 November 2026
پاکستان اور چین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت بڑھانے پر اتفاق
18 November 2026
بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار
18 November 2026
ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق
18 November 2026
امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں
18 November 2026
اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
18 November 2026
بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز
18 November 2026
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
18 November 2026