LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب پاکستان اور چین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت بڑھانے پر اتفاق بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا

چین سے ایران کا تیل خریدنا بند کرنے کا مطالبہ کریں گے یا نہیں؟ ٹرمپ کا بتانے سے انکار

Web Desk

17 November 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سوال کا جواب دینے سے دوٹوک انکار کر دیا ہے کہ آیا وہ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے آئندہ ملاقات کے دوران چین سے ایران کا تیل خریدنا بند کرنے کا مطالبہ کریں گے یا نہیں۔

آسیان (ASEAN) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے فلپائن کے دارالحکومت منیلا روانہ ہونے سے قبل واشنگٹن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حساس سفارتی معاملے پر اپنے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔

میڈیا نمائندوں کی جانب سے جب صدر ٹرمپ سے براہِ راست سوال کیا گیا کہ کیا وہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں چین کی جانب سے ایران سے خام تیل کی خریداری کا معاملہ اٹھائیں گے؟ تو اس پر امریکی صدر نے مخصوص انداز میں دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں ان سے وہی سوال کروں گا جو میں کرنا چاہتا ہوں، آپ کو یہ جاننے کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔