LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت سپین: کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان یمنی فوج کا باب المندب پر کنٹرول، 1122 حملوں کے دوران 1747 جنگجو ہلاک نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے: سلمان اکرم راجہ ہمارے کارکن پرامن ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے: بیرسٹر گوہر اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں: بلاول بھٹو

صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں گورنر کربلا کی جانب سے ظہرانہ

Web Desk

23 December 2025

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں گورنر کربلا ڈاکٹر نُصیف جاسم الخطابی نے ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی جس میں ثقافتی تبادلے، سیاحت کے فروغ اور تاریخی مقامات کے تحفظ جیسے موضوعات شامل تھے۔

صدرِ مملکت نے پُرتپاک استقبال پر گورنر کربلا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے روابط علاقائی ہم آہنگی اور عوامی سطح پر قربت کو فروغ دیتے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ اُن کے لیے اُن شہروں میں موجود ہونا باعثِ اعزاز ہے جو اسلام کے مقدس ترین مقامات کی میزبانی کرتے ہیں۔ انہوں نے عراق کے دورے کو خطے میں سفارتی، ثقافتی اور عوامی روابط مضبوط بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ قرار دیا۔

اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن، وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ اور پاکستان کے سفیر برائے عراق بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ تھے۔