انسداد پولیو مہم میں 97 فیصد بچوں کو بچاؤ کے قطرے پلائے: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا
Web Desk
16 November 2026
خیبرپختونخوا میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے جس کے دوران صوبے کے 27 اضلاع میں مقررہ ہدف کے 97 فیصد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا دیے گئے ہیں۔ پشاور میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو اقدامات سے متعلق منعقدہ اہم جائزہ اجلاس میں مہم کی کارکردگی، حاصل کردہ اہداف اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جہاں ایبٹ آباد، چارسدہ، ہنگو اور کوہاٹ میں گزشتہ مہمات کے مقابلے میں نمایاں بہتری کو سراہا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ نہ صرف ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے بلکہ ملک کے مستقبل اور عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے بھی ناگزیر ہے، جس کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون سے کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے مہم کے معیار اور نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی، جبکہ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ آئندہ ماہ دسمبر میں بھی ایک اور قومی انسدادِ پولیو مہم چلائی جائے گی جس کے لیے پیشگی انتظامات اور مؤثر منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
الزائمرز کی علامات بیماری سے 10 سال پہلے ظاہر ہو سکتی ہیں: نئی تحقیق
17 November 2026
ناکافی نیند خواتین میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے، تحقیق
17 November 2026
دمہ اور پھیپھڑوں کے مریضوں میں فلو سے موت کا خطرہ سات گنا زیادہ ہونے کا انکشاف
17 November 2026
پی ایم ڈی سی نے رجسٹرڈ ڈاکٹرز کے لیے اہم الرٹ جاری کردیا
16 November 2026
غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم
16 November 2026
نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں طبی سہولیات کا فقدان، 4 کروڑ سے زائد آبادی کے لیے صرف 8 ہزار ڈاکٹر دستیاب
15 November 2026
روسی کینسر ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج، مریض کے 4 ماہ سے کوئی نئی رسولی سامنے نہیں آئی
15 November 2026