LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر جنوبی کوریا میں اے آئی کے ذریعے امتحان میں نقل کرنے والا ٹاپر پکڑا گیا ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 2 فلسطینی بھائی گرفتار، 4 افراد زخمی مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 3 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی ابوظہبی: بچوں میں کاروباری و تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے والا ہوامیر فریجنا فیسٹیول اختتام پذیر

ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع

Web Desk

16 November 2026

اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں خطے میں اقتصادی تعاون، تجارتی روابط کے فروغ اور کثیرالجہتی اشتراکِ عمل کے حوالے سے ای سی او کے اسٹریٹجک اہداف 2035ء اور مجوزہ ’اسلام آباد اعلامیے‘ کو حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران ای سی او کے سیکرٹری جنرل تنظیم کی سالانہ کارکردگی اور سرگرمیوں پر رپورٹ پیش کریں گے جبکہ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور سربراہانِ وفود خطاب کرنے کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون، شعبہ جاتی وزارتی اجلاسوں و خصوصی اداروں کی رپورٹس، ہائی لیول کوآرڈینیشن تجاویز، سیکرٹریٹ کے انتظامی و مالی امور اور وزرائے کونسل کے آئندہ اجلاس کی تاریخ و مقام کا فیصلہ کریں گے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق قبل ازیں سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کی زیرِ صدارت ای سی او کے سینئر حکام کے اجلاس میں وزارتی اجلاس کے ایجنڈے اور اسلام آباد اعلامیے کو حتمی شکل دی گئی، جبکہ شیڈول کے تحت 10 رکن ممالک اور تین مبصرین پر مشتمل تنظیم کے وزرائے خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے مشترکہ ملاقات اور دوطرفہ مشاورت بھی کریں گے جس کے بعد اجلاس کے اختتام پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس متوقع ہے۔