مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 3 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی
Web Desk
16 November 2026
سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی طرف داغے گئے تین ڈرونز کو فضا میں ہی مار گرایا گیا ہے۔
سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے علاقے کو نشانہ بنانے والے دو ڈرونز کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اسی طرح مدینہ منورہ کے علاقے کی جانب بھیجا گیا ایک اور ڈرون بھی سعودی دفاعی نظام نے کامیابی سے روک کر مار گرایا۔ میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق تینوں ڈرونز اپنے ممکنہ اہداف تک پہنچنے اور کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے سے قبل ہی مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔ سعودی فوجی اتحاد نے اس دفاعی کارروائی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے حوثیوں کی جانب سے مقدس مقامات کی سمت ڈرون حملوں کی ان کوششوں کا انکشاف کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور
16 November 2026
توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم
16 November 2026
تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار
16 November 2026
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان
16 November 2026
غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم
16 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان
16 November 2026
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع
16 November 2026