ورلڈ پولیس سمٹ 2026ء، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سربراہ 2 اہم سیشنز سے خطاب کریں گ
Web Desk
16 November 2026
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 16 سے 18 نومبر تک منعقد ہونے والی عالمی پولیس سربراہی کانفرنس ’ورلڈ پولیس سمٹ 2026ء‘ میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کی نمائندگی بھی ہوگی، جس کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) محمد احسن یونس کو کانفرنس کے دو اہم سیشنز میں بطور مقرر مدعو کیا گیا ہے۔
دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہونے والے اس تین روزہ عالمی اجلاس میں دنیا بھر سے پولیس سربراہان، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام، سیکیورٹی ماہرین اور جدید ٹیکنالوجی سے وابستہ نامور شخصیات شرکت کریں گی۔ ورلڈ پولیس سمٹ کے جاری کردہ سرکاری ایجنڈے کے مطابق ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس 17 نومبر کو سہ پہر 3 بج کر 40 منٹ پر پنجاب کے مربوط ڈیجیٹل حفاظتی نظام کے موضوع پر خصوصی سیشن سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے جدید سیکیورٹی انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور عوامی تحفظ کے لیے کیے گئے انقلابی اقدامات کو عالمی شرکا کے سامنے پیش کیا جائے گا، جبکہ سیشن میں مختلف سیکیورٹی اداروں کے درمیان ڈیجیٹل رابطوں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی تحفظ کو مزید بہتر بنانے کے امور پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔
اسی روز شام 4 بج کر 30 منٹ پر محمد احسن یونس پولیس افسران اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق ایک اور اہم بین الاقوامی سیشن میں شریک ہوں گے۔ اس خصوصی مباحثے میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سابق رائل میرینز کمانڈو اور معروف مصنف گیرتھ ٹمنز بھی شرکت کریں گے، جبکہ دبئی پولیس کے فرانزک سائیکالوجی ماہر لیفٹیننٹ عبداللہ المطروشی سیشن کی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ گفتگو کے دوران پولیس اہلکاروں کی ذہنی و جسمانی فلاح و بہبود اور ان کی پیشہ ورانہ زندگی کو درپیش چیلنجز کے مختلف پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ورلڈ پولیس سمٹ 2026 متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی سرپرستی میں دبئی پولیس کی میزبانی میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس عالمی کانفرنس میں 90 سے زائد ممالک کے نمائندوں اور 220 سے زیادہ عالمی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے، جہاں تین روزہ اجلاس کے دوران مصنوعی ذہانت (اے آئی)، سائبر جرائم، جدید پولیسنگ، عوامی تحفظ، منظم جرائم کی روک تھام اور بین الاقوامی سیکیورٹی تعاون سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق محمد احسن یونس کی بطور مقرر شرکت پاکستان اور بالخصوص پنجاب میں جدید پولیسنگ اور عوامی تحفظ کے لیے ٹیکنالوجی کے کامیاب استعمال کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کا ایک سنہری موقع فراہم کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور
16 November 2026
توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم
16 November 2026
امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے
16 November 2026
تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار
16 November 2026
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان
16 November 2026
غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم
16 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان
16 November 2026