LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر جنوبی کوریا میں اے آئی کے ذریعے امتحان میں نقل کرنے والا ٹاپر پکڑا گیا ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 2 فلسطینی بھائی گرفتار، 4 افراد زخمی مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 3 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی ابوظہبی: بچوں میں کاروباری و تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے والا ہوامیر فریجنا فیسٹیول اختتام پذیر

نئے صوبوں پر اتفاق رائے کی کوششیں جاری، نئے سال میں نیا نظام آسکتا ہے، خواجہ آصف

Web Desk

16 November 2026

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے لیے سیاسی سطح پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی سنجیدہ کوشش کی جا رہی ہے، اور اس معاملے پر اتفاقِ رائے طے پانے کے بعد ملکی سیاسی منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہوگا۔

ایک بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کے قیام سے کسی بھی سیاسی جماعت یا رہنما کی سیاست کو کوئی خطرہ لاحق نہیں، بلکہ یہ اقدام پاکستان کے بہتر انتظام و انصرام اور ترقی کے لیے ایک نہایت خوش آئند پیش رفت ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس تاثر کی نفی کرتے ہوئے واضح کیا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر بات کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ نے کبھی نہیں کہا، جبکہ نئے انتظامی یونٹس یا صوبے بنانے کا آئینی و قانونی طریقہ کار کیا ہوگا، اس بارے میں فی الحال انہیں حتمی علم نہیں ہے۔

اپوزیشن جماعت کو مشورہ دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ اگر وہ اس معاملے پر رضامندی ظاہر کر دیں تو خود ان کے لیے بھی نئے سیاسی مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔

سیاسی مشاورت کے عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ حالیہ ملاقاتوں میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے اور سیاست درحقیقت ممکنات ہی کا نام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اہم معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے اور قوی امید ہے کہ مشاورت سے کوئی قابلِ قبول حل نکل آئے گا۔ خواجہ آصف نے مزید پیش گوئی کی کہ آئندہ چند ہفتوں میں اس حوالے سے پائے جانے والے تمام خدشات اتفاقِ رائے میں تبدیل ہو جائیں گے، جبکہ نئے سال میں ملک میں ایک نیا انتظامی نظام بھی متعارف ہو سکتا ہے۔